۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
حضرت آیت الله العظمی نوری همدانی

حوزہ / آیت اللہ نوری ہمدانی نے ایک پیغام میں حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکٹری سید حسن نصراللہ کی والدہ ماجدہ کی رحلت پر تعزیت کہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ کے نام آیت اللہ نوری ہمدانی کے اس پیغام کا متن اس طرح ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ " دامت توفیقاته" آپ کی والدہ محترمہ کی رحلت پر آپ اور تمام لواحقین کی خدمت میں تعزیت وتسلیت عرض کرتا ہوں۔

بے شک آپ جیسے فاضل اور مجاہد کی تربیت، مرحومہ کے لیے ہمیشہ باقی رہنے والی نیکی شمار ہو گی۔

خداوند متعال کی رحمت مرحومہ کے شامل حال ہو اور پروردگار عالم مرحومہ پر راضی و خوشنود ہو اور جناب عالی کی توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے۔

حسین نوری ہمدانی

قم المقدسہ

17 ذیقعدہ 1445ھ ق

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .