۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
শহীদ রাইসি ও অন্যান্য শহীদদের স্মরণে ইসলামী বিপ্লবী নেতার উপস্থিতিতে শোকসভা অনুষ্ঠিত হয়

حوزہ/ مولانا سید عادل منظور نے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی المناک شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولانا سید عادل منظور نے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی المناک شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

انا لله و انا الیه راجعون

جمہوری اسلامی ایران میں رونما ہونے والے دردناک حادثہ نے دلوں کو تار تار کر دیا, ۸ لوگوں نے اس دار فانی کو وداع کہتے ہوئے داعی اجل کو لبیک کہا, یہ ایسی شخصیتیں تھیں، جن کی اس نظام کو سخت ضرورت تھی۔

خادم الرضا علیہ السلام آیۃ اللہ رئیسی, تبریز کے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد آل ہاشم اور امیر عزت جناب حسین امیر عبد اللہیان و دیگر تمام حضرات نور اللہ مرقدھم کی شہادت سے تمام اہل اسلام بالخصوص گروہ مقاومت کی آنکھوں سے آنسو جاری ہے مگر ظالم حکومتیں اور ان کے سربراہ یہ جان لیں کہ ہمارے آنسو ہمارے کمزور ہونے کی دلیل یا صرف اور صرف غم کا اظہار نہیں بلکہ یہ آنسو ہماری ہمت اور ہمارے عزم میں اضافہ کا باعث ہے, ایک بات جو حقیر اور مجھ جیسے بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں ہے وہ یہ کہ اس حادثہ سے سازشوں کی بو آ رہی ہے اور ان شاءاللہ تعالٰی ساری حقیقت بہت جلد سامنے آ جائے گی اور اگر کوئی مجرم ہے اور اس کا ہاتھ ان با وقار شخصیتوں کے خون سے لال ہے تو جان لے۔ إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ مُنْتَقِمُونَ۔

مولانا سید عادل منظور

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .