۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
حج کمیٹی ہندوستان

حوزہ/ حج 2024ء کو مثالی حج بنانے کیلئے ہندوستانی حکومت کی پانچ وزارتوں نے باہمی تعاون کو فروغ دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حج 2024ء میں ہندوستان کے سب سے بڑے امبارکیشن پوائنٹ ممبئی سے حجاج کی سعودی عرب ایئر لائنز سے روانگی شروع ہو گئی ہے۔ آج یہاں کے چھتر پتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ایئرپورٹ پر منعقدہ ایک پُروقار تقریب میں حجاج کرام کو حج کی سعادت کے لئے دل کی گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزارت اقلیتی امور حکومتِ ہند میں ڈائریکٹر اور حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی، آئی آر ایس نے حج کی قبولیت اور مکمل صحت و عافیت کے ساتھ وطن واپسی کی تمنا کی ہے۔

ہندوستان؛ حج 2024ء کو مثالی حج بنانے کیلئے پانچ وزارتوں کا زبردست باہمی تعاون

سی، ای، او- حج کمیٹی آف انڈیا نے مزید کہا کہ حج کمیٹی کے ساتھ ملک کی پانچ وزارتیں وزارتِ اقلیتی امور، وزاراتِ خارجہ، وزارتِ داخلہ، وزارتِ شہری ہوا بازی اور وزارتِ صحت ایماندارانہ اور دیانتدارانہ انداز میں پورے سال اس بلند جزبے سے خدمت انجام دیتی ہیں کہ حجاج کی خدمت میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔

ڈاکٹر آفاقی نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حج سے وابستہ رضاکار تنظیموں اور اداروں کی خدمات کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا یہ موسمِ حج میں 24 گھنٹے حجاج کی خدمت میں لگے رہتے ہیں۔

ہندوستان؛ حج 2024ء کو مثالی حج بنانے کیلئے پانچ وزارتوں کا زبردست باہمی تعاون

سی، ای، او حج کمیٹی آف انڈیا نے کہا کہ کتنے خوش نصیب ہیں آپ کہ آپ کا سفر اور حج تاریخ کا حصہ بن رہا ہے، چونکہ تاریخِ حج میں آپ پہلی بار جدہ سے براست بلٹ ٹرین کے زریعے مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔ ڈاکٹر آفاقی نے ممبئی امبارکیشن پوائنٹ سے جانے والے حجاج کو بلٹ ٹرین کے حوالے سے خصوصی طور پر آگاہ کیا کہ آپ تمام حجاج، حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے دی گئی ترنگی ڈوری ضرور پہنیں، تاکہ صاف طور پر نظر آئے کہ آپ ہندوستانی حج کمیٹی کے حاجی ہیں۔ نیز آپ کو جدہ ائیر پورٹ پر امیگریشن کے بعد اپنے ہینڈ بیگ کے ساتھ کسٹم ہال سے باہر نکل جانا ہے، اور آپ کا بقیہ سامان ایس ۔ جیِ -ایس نامی ایجنسی مکہ مکرمہ میں آپ کی متعلقہ عمارتوں تک پہنچائے گی۔ جدہ ایئر پورٹ پر انتظاریہ ہال میں ہندوستانی حج مشن کا عملہ ترنگے نشان والی جیکٹ اور پیلی ٹوپی پہنے آپ کی مدد و رہنمائی کے لیے ملے گا۔ آپ ان کے مشورے اور ہدایت کے مطابق مکہ مکرمہ لے جانے والی حرمین ٹرین میں بیٹھیں جو 300 کلومیٹر کی رفتار سے چل کر تقریباً 30 منٹ میں آپ کو مکہ ریلوے اسٹیشن پہنچا دے گی۔ یہاں بھی آپ کو حج مشن کا عملہ ہندوستانی ترنگے کی نشان والی جیکٹ اور پیلی ٹوپی پہنے آپ کی رہنمائی کے لیے ملے گا۔ جو آپ کو بلڈنگ تک جانے والی بسوں تک پہنچانے میں مدد کرے گا۔ آپ ان سے مدد حاصل کریں۔

ہندوستان؛ حج 2024ء کو مثالی حج بنانے کیلئے پانچ وزارتوں کا زبردست باہمی تعاون

ڈاکٹر آفاقی نے حجاج سے مزید کہا کہ لوگ ایئر لائنز کی ہدایات پر مکمل عمل کریں پاور بینک، بیٹری اشیاء اور ہینڈ بینک میں ہی ڈالیں۔ سامان کو رسی سے نہ باندھے۔ یاد رکھیئے حج 2024ء کو سہولیات اور آسانیوں سے پُر بنانے کے لیے ہر سطح پر ممکن حد تک کوشش کی گئی ہے، لیکن ممکن ہے کہیں کمی رہ گئی ہو۔ آپ دقتوں اور پریشانیوں کے حل کے لیے بنائے گئے حج سویدھا ایپ کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔ اس کو ہندوستان میں ہی ڈاون لوڈ کریں سیودھا ایپ سے فائدہ اُٹھائیں، یہ حجاج کے لیے انمول تحفہ ہے۔

سی، ای، او حج کمیٹی آف انڈیا ڈاکٹر آفاقی نے مزید کہا کہ ان تمام حقائق کے باوجود ہم سب جانتے ہیں کہ حج میں دشواریاں آسکتیں ہیں، ایسے مواقع پر جزباتی نہ ہوں، بلکہ صبر و تحمل سے کام لیں۔ حج غیر ملکی سٙر زمین پر ہوتا ہے اور آپ یہاں اپنے ملک کے نمائندے ہیں۔ اپنے عمل و کردار، اخلاق و برتاؤ سے ملک کے وقار کو بلند کیجئے چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظر انداز کریں، افواہوں اور جھوٹے پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

اس موقع پر سعودی ائیر لائنز ہندوستان، سری لنکا اور مالدیپ کے منیجر حسام الحبسی، ذکاء اللہ صدیقی، ڈائریکٹر سعودی ایر لائنز، ایئرپورٹ اتھارٹی کے سینٹر آفسران، ممبئی ایمبارکیشن پوانٹ کے انچارج شیخ حیدر پاشا اور سپرینڈینٹ شیخ محمد غوث موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .