۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
ممبئی حجاج

حوزہ/ ممبئی ہندوستان سے عازمین حج کی پہلی پرواز جدہ کیلئے روانہ ہو گئی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار ہندوستانی حجاج جدہ سے مکہ مکرمہ کا سفر بلٹ ٹرین سے کریں گے۔ روانہ ہوئے عازمین سعودی عرب میں ہندوستان کے نمائندے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممبئی سے عازمین حج کی پہلی پرواز جدہ روانہ ہو گئی ہے۔ یہ عازمین سعودی عرب میں ہندوستانی حجاج کے نمائندے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، ممبئی- حج 2024ء کے لیے 378 خوش نصیب عازمینِ حج کا پہلا قافلہ سعودی ایئر لائنز کی پرواز سے ممبئی کے چھتر پتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ائیر پورٹ سے آج جدہ کے لیے علیٰ الصباح روانہ ہوا۔

ممبئی سے عازمین حج کی پہلی پرواز جدہ روانہ

اس موقع پر منعقدہ ایک پُر وقار دعائیہ تقریب میں عازمینِ حج کو شایانِ شان انداز میں رخصت کرتے ہوئے وزارت اقلیتی امور حکومتِ ہند میں ڈائریکٹر اور حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی، آئی آر ایس نے بتایا کہ آپ ایسے پہلے خوش نصیب حاجی ہیں جو جدہ سے بلٹ ٹرین کا خوبصورت اور آرام دے سفر کرتے ہوئے شہر مقدس مکہ مکرمہ پہنچے گے۔

ڈاکٹر آفاقی نے بتایا کہ حج 2024 کو سہولیات اور آسانیوں سے پُر بنانے کے لیے ہر سطح پر قبل از وقت کوشش کی گئی ہے۔ لیکن ہم سب ہمیشہ سے سُنتے اور پڑھتے آرہے ہیں کہ سفر حج مشکلات کا مجموعہ ہے تمام تر کوششوں کے باوجود کہیں نہ کہیں کمی رہ گئی ہو گیں- آپ دقتوں اور پریشانیوں کے حل کے لیے وزارتِ اقلیتی امور حکومت ہند کی جانب سے تیار کیے گئے حج سویدھا ایپ کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔

ڈاکٹر آفاقی نے بتایا کہ سیودھا ایپ میں لال بٹن کو دبا کر اپنی پریشانی بتائیں ہماری ٹیم بہت کم وقفے میں آپ کی مدد کے لیے پہنچ جائے گی۔

سی، ای، او حج کمیٹی آف انڈیا ڈاکٹر آفاقی نے مزید کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ سفرِ حج اور ادائیگی حج ایک مشکل عمل ہے۔ اس میں کچھ جسمانی اور غذائی تکالیف برداشت کرنا ہی پڑتیں ہیں۔ ایسے مواقع پر جزباتی نہ ہوں بلکہ صبر و تحمل سے کام لیں۔ حج غیر ملکی سٙر زمین پر ہوتاہے اور آپ یہاں اپنے ملک کے نمائندے ہیں۔ اپنے عمل و کردار، اخلاق و برتاو سے ملک کے وقار کو بلند کیجئے چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظر انداز کریں، افواہوں اور جھوٹے پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں ۔ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

ڈاکٹر آفاقی نے بتایا کہ امسال ہندوستان کا سب بڑا امبارکیشن پوئنٹ ممبئی ہے ۔ یہاں سے سعودی ائیر لائنز کی 101 فلائٹس کے زریعے مختلف ریاستوں کے تقریباً 35000 ہزار ہندوستانی حجاج فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جدہ روانہ ہونگے۔ جن کے قیام بندوبست بہترین سہولیات کے ساتھ حج کمیٹی آف انڈیا نے حج ہاوس، مسلم مسافر خانہ، کرناٹک حج ہاوس اور دیگر عمارتوں میں کیا ہے۔ عازمین کی سہولت کے لیے حج ہاوس میں میڈیکل ٹیم، سعودی کرنسی کے لیے بینک کاونٹر اور دیگر لازمی سہولیات ، اضافی اسٹاف، حج رضاکار تنظیمیں ہمہ وقت موجود ہیں۔

حج کمیٹی آف انڈیا کی اپیل پر ائیر پورٹ اتھارٹی نے ائیر پورٹ پر حاجیوں کے بیٹھنے، کھانے، انتظاری لمحات گزارنے اور عبادت کرنے کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں۔ جس کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او۔ نے ایئر پورٹ اتھارٹی کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

دعائیہ جلسے کی نظامت شیخ محمد غوث،سپرینڈینٹ حج کمیٹی آف انڈیا نے کی۔

اس موقع پر ممبئی امبارکیشن پوئنٹ کے انچارج شیخ حیدر پاشا کے ساتھ حج کمیٹی کے ذمہ داران اور تمام متعلقہ ایجنسیز کے اعلیٰ آفسران موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .