۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
اتر پردیش

حوزہ/ 25 مئی 2024ء کو مسجد امامیہ اکبر پورہ، بہرائچ، اتر پردیش میں آیت اللہ ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبد اللہیان اور ان کے ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر شہداء کی یاد میں تعزیتی اجلاس اور مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 25 مئی 2024ء کو مسجد امامیہ اکبر پورہ، بہرائچ، اتر پردیش میں آیت اللہ ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبد اللہیان اور ان کے ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر شہداء کی یاد میں تعزیتی اجلاس اور مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا، جس سے مولانا سید شمسی رضا صاحب قبلہ نے خطاب کیا ان کے علاؤہ شہر کے ایک اور مکین دانشور حضرت نے بھی خطاب کیا جس میں جناب صغیر عابد رضوی، جناب شفاعت علی، صاحب محمد شفیق باغبان، جناب حسن عباس، جناب علی جانباز، جناب مظہر سعید اور جناب نوشاد علی نے شہداء کی زندگی پر روشنی ڈالی اور انہیں یاد کیا۔

اتر پردیش میں شہدائے خدمت کی یاد میں تعزیتی اجلاس اور کینڈل مارچ کا اہتمام

اتر پردیش میں شہدائے خدمت کی یاد میں تعزیتی اجلاس اور کینڈل مارچ کا اہتمام

تعزیتی اجلاس کی نظامت جناب فوق بہرائچی نے کی۔

اس حادثے پر 21 مئی کو ہندوستان میں یوم سوگ کے طور پر منایا گیا، جس کے بعد ہندوستان کے نائب صدر جناب جگدیپ ڈھنگڈ جی نے ایران کا دورہ کیا اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس جلوس کے بعد ایک کینڈل مارچ بھی نکالا گیا جو شہر کے مشہور سمیہ مال کے سامنے اختتام پذیر ہوا۔

اتر پردیش میں شہدائے خدمت کی یاد میں تعزیتی اجلاس اور کینڈل مارچ کا اہتمام

شرکائے مارچ نے دکھ کی اس گھڑی میں اپنے دوست ملک ایران کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .