۷ تیر ۱۴۰۳ |۲۰ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 27, 2024
انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز

حوزہ/ نئی دہلی میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز نے آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نئی دہلی میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز نے آیت اللہ رئیسی اور انکے ساتھیوں کی شہادت پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای

السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ

بارگاہ خداوندی میں آپ کی صحت اور سلامتی کے لئے دعاگو ہیں

ہم انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کے اراکین ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کی آذربائیجان کی سرحد کے قریب ایران کے شمال مغربی علاقے میں ہیلی کاپٹر حادثے میں اچانک رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں ۔

ہندوستان اور ایران کے درمیان ہمیشہ سے بہترین تاریخی اور ثقافتی تعلقات رہے ہیں جس نے دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے سے جوڑے رکھا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ سلسلہ یوں ہی جاری و ساری رہے گا۔

اپنے قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم اس نازک وقت میں حکومت ایران اور وہاں کے عوام کے ساتھ اپنی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

ہم انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کے اراکین اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عنایت کرے۔

ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں اپنے خاندان کا رکن سمجھتے ہوئے اس مشکل وقت میں اس ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اللہ تعالیٰ اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک آیت اللہ رئیسی کا ایک ایسا نعم البدل عطا فرمائے جو ملک کو ترقی اور خوشحالی کی بلندیوں تک پہنچائے۔

والسلام علیکم

ڈاکٹر محمد منظور عالم

چیرمین انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز ، نئی دہلی، ہندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .