۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
بالصور/ درس البحث الخارج لسماحة آية الله سبحاني في مدينة قم المقدسة

حوزہ / حضرت آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی نے کہا: اس ہفتے ایران اسلامی عظیم شخصیات سے محروم ہو گیا۔ جن میں سے ہر ایک انقلاب اسلامی کے لیے ایک ستون کی حیثیت رکھتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی جو اپنے درس کے دوران ہمیشہ زندہ دل اور سرحال ہوتے ہیں، آج اپنے درس کے دوران غمگین تھے۔

انہوں نے اپنے درس کے آغاز میں کہا: اسلامی ایران نے اس ہفتے ایران اسلامی عظیم شخصیات سے محروم ہو گیا ہے۔ جن میں سے ہر ایک انقلاب اسلامی کے لیے ایک ستون کی حیثیت رکھتے تھے۔ ان میں سرفہرت انقلاب اور ان کے سربراہ آیت اللہ رئیسی (اعلی اللہ مقامہ) اور ان کے شہید ساتھی ہیں۔

آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی نے کہا: ہم ان چند دنوں میں اس خبر کی وجہ سے شدید غم اور افسوس کے عالم میں تھے۔

خداوند متعال ان کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور ان شہداء کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اسلامی ایران کو دشمن کے خطرات سے محفوظ رکھے۔ ان شاء اللہ

تقدیر، مصلحت اور مفاسد ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود اس سانحہ سے ہم بہت غمگین ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .