۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
رئیسی عزیز

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبۂ مشرقی آذربائیجان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے ہمراہ چند دیگر اعلیٰ مذہبی و سیاسی شخصیات کی شہادت نما رحلت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جموں کشمیر کے نوجوان دینی مبلغ مولانا وسیم رضا کشمیری نے امام زمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای، ایرانی عوام اور ولایتمداران جہان کی خدمت میں تعزیت سے تسلیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ ایران سے جاری ایک پیغام میں عالمی شہرت یافتہ جامعہ المصطفی (ص) العالمیہ حوزہ علمیہ قم میں زیر تعلیم کشمیری دینی مبلغ اور محقق مولانا وسیم رضا قمی الکشمیری نے ایران کے صوبۂ مشرقی آذربائیجان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی، وزیر امور خارجہ ڈاکٹر امیر عبد اللہیان، نمائندہ ولی فقیہ آیہ اللہ سید محمد علی آل ہاشم، آذربائیجان کے گورنر ڈاکٹر مالک رحمتی اور دیگر محافظوں کی شہادت نما موت کو عالم انسانیت بالعموم اور امت مسلمہ بالخصوص کیلئے عظیم خسارہ قرار دیا ہے۔ بلاشبہ اس سانحہ نے دنیا بھر کے آزادی پسند عوام اور ولایتمداران کے قلوب کو غمگین کیا ہے۔

امت مسلمہ ایک متقی، شجاع، بااخلاق، خدمتگزار خستگی ناپذیر، خادم الرضا، محافظ اسلام و قرآن، مدافع مستضعفین، مطیع رہبر اور انسان دوست شخص سے محروم ہو گئی ہے۔ بین الاقوامی سطح خصوصاً مسئلہ فلسطین کی خاطر صدر مرحوم اور وزیر خارجہ کا رول ناقابل فراموش اور تاریخ میں سنہرے الفاظ سے یاد کیا جائے گا۔

مولانا وسیم رضا قمی الکشمیری نے ہندوستان کیلئے نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین حاج آقای مہدی مہدوی پور کی خدمت میں رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای، ایرانی عوام اور سوگوار خانوادوں کیساتھ کشمیری عوام کی جانب سے مخلصانہ تعزیت او یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے نظام ولایت فقیہ کے استحکام اور کامیابی، مقام معظم رہبری کی طول عمر اور حامیان ولایت کی سلامتی کا پیغام پہنچایا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .