منگل 14 جنوری 2025 - 12:53
یومِ ولادتِ امام علی (ع)؛ نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ پوری انسانیت کے لیے عدل، انصاف، علم، حکمت اور شجاعت کا سبق فراہم کرتا ہے

حوزہ/ولادت باسعادت امیر المؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے پر مسرت موقع پر، ترجمان اعلیٰ شیعہ علماء کونسل صوبۂ جموں، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا ڈاکٹر سید محمد کوثر علی جعفری صاحب نے ایک تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ولادت باسعادت امیر المؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے پر مسرت موقع پر، ترجمان اعلیٰ شیعہ علماء کونسل صوبۂ جموں، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا ڈاکٹر سید محمد کوثر علی جعفری صاحب نے ایک تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ "حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت خانہ کعبہ میں ایک ایسا واقعہ ہے جو تاریخِ انسانیت میں منفرد اور بے مثال ہے۔ یہ دن نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ پوری انسانیت کے لیے عدل، انصاف، علم، حکمت اور شجاعت کا سبق فراہم کرتا ہے۔ آپ کی حیاتِ مبارکہ اسلامی اصولوں اور انسانی اقدار کا کامل نمونہ ہے۔

ترجمان شیعہ علماء کونسل صوبۂ جموں نے کہا کہ آج ہمیں ضرورت ہے کہ ہم حضرت علی علیہ السلام کی حیاتِ طیبہ سے درس حاصل کریں اور ان کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں نافذ کریں۔ آپ کا عدل و انصاف، مظلوموں کی حمایت اور توحید پر کامل ایمان ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام اہلِ اسلام، بالخصوص مومنین کرام، کو اس مبارک دن کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ یہ دن ہمارے دلوں میں تجدیدِ عہد کا باعث بنے کہ ہم حضرت علی علیہ السلام کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے دنیا میں امن و انصاف قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔"

مولانا ڈاکٹر جعفری صاحب نے اپنے پیغام کے آخر میں اس بات پر زور دیا کہ حضرت علی علیہ السلام کی سیرت اور ان کے فرامین کو معاشرتی و انفرادی زندگی میں نافذ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ امت مسلمہ کو حقیقی کامیابی نصیب ہو۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha