۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
انجمنِ پیروان ولایت جموں

حوزہ/ سرپرست انجمنِ پیروان ولایت جموں حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید محمد کوثر علی جعفری نے کرمان ایران میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرپرست انجمنِ پیروان ولایت جموں حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید محمد کوثر علی جعفری نے کرمان ایران میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری اسلامی ایران کے صوبۂ کرمان میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ دشمن اپنی تمام تر طاقت کے ساتھ ایران کی عوام کے اندر مایوسی پیدا کرنا چاہتا ہے اور ان کو کمزور کرنے کیلئے طرح طرح کے حربے استعمال کر رہا ہے،جبکہ تاریخ گواہ ہے کہ دشمن کو ہر میدان میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مولانا نے مزید کہا کہ دشمن کو اس بات کا اندازہ نہیں کہ ایران کی شہید پرور قوم شہادت کو اپنے لئے باعث فخر سمجھتی ہے اور شہادت افتخار ماست کا پرچم ہر گھر کے اوپر لہرا رہی ہے۔

حجت الاسلام ڈاکٹر سید کوثر علی جعفری نے کہا کہ یہ دہشتگردانہ کاروائی استعمار کی ایران کے خلاف مسلسل سازشوں کا نتیجہ ہے خاص طور پر فلسطین میں جو ان کو منہ کی کھانی پڑی ہے یہ سب اسی بوکھلاہٹ کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دردناک حادثے سے جو جانی نقصان ہوا ہے اس کی تلافی ممکن نہیں ہے۔ ہم اس دلخراش سانحہ کی مناسبت سے جمہوری اسلامی ایران کی شہید پرور عوام، خاص طور پر مقام معظم رہبری حفظہ اللہ، دیگر مراجع عظام، شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ خداوندی میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .