۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
فاطمیہ فاؤنڈیشن

حوزہ/ مسئول فاطمیہ فاونڈیشن نے سانحہ کرمان ایران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کرمان پر ہر انسان غمزدہ ہے۔ ہم شہدا کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی قم المقدس میں فاطمیہ فاونڈیشن کی طرف سے جشنِ فاطمیہ سلام اللہ علیہا کے کامیاب انعقاد پر تمام تعاون اور شرکت کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسئول فاطمیہ فاؤنڈیشن نے سانحہ کرمان ایران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کرمان پر ہر انسان غمزدہ ہے۔ ہم شہدا کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی قم المقدس میں فاطمیہ فاونڈیشن کی طرف سے جشنِ فاطمیہ سلام اللہ علیہا کے کامیاب انعقاد پر تمام تعاون اور شرکت کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، فاطمیہ فاؤنڈیشن قم المقدس کے مسئول حجۃ الاسلام سید پرویز حسین شاہ نے سانحہ کرمان پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سانحے پر ہر انسان غمزدہ ہے۔ انہوں نے شہدا کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔ اس کے ساتھ ہی قم المقدس میں فاطمیہ فاونڈیشن کی طرف سے جشنِ فاطمیہ سلام اللہ علیہا کے کامیاب انعقاد پر تمام تعاون اور شرکت کرنے والوں کا شکریہ بھی اداکیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نہایت ہی شکر گزار ہیں ،علماء کرام اور طلبائے عزیز، زائرین محترم ، اور بالخصوص ،حسینیہ حضرت ابوالفضل العباس کی انتظامیہ کے جنہو ں نے ہر لحاظ سے اس جش کی کامیابی کیلئے تعاون فرمایا، اور ناظم ممبر مولانا عاشق علی معصومی اور تمام شعرا کرام کا بالخصوص خطیب محترم استاد حوزه حجۃالاسلام قبلہ محمد یوسف عابدی صاحب کا بھی شکریہ کہ جنہوں نے اپنے قیمتی اوقات میں سے وقت نکال کر اپنے بیانات عالیہ سے ہمیں مستفیدفرمایا۔

انہوں نے ادارہ کریمہ اہلبیت ، جامعہ روحانیت سندہ مقیم قم القدس ، مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم المقدس ، دفتر تحریک جعفریہ قم المقدس ، وائس آف نیشن اور تمام انجمنوں، فورمز اور تنظیموں کے مسئولین کا شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ خداوند متعال سیدہ دو عالم کے صدقے میں سب کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .