۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
السيد علي الحسيني السيستاني

حوزہ/ شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر کرمان میں ہوئے دہشت گرانہ حملے پر دفتر آیت اللہ العظمیٰ سید علی السیستانی نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر کرمان میں ہوئے دہشت گرانہ حملے پر دفتر آیت اللہ العظمیٰ سید علی السیستانی نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله وانا الیه راجعون

آج صوبہ کرمان میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی افسوسناک خبر موصول ہوئی جس میں سیکڑوں بے گناہ افراد مارے گئے۔

میں اس عظیم مصیبت پر شہدا کے اہل خانہ اور تمام ایرانی عوام کی خدمت میں تسلیت عرض کرتا ہوں،خدا وند متعال سے شہیدوں کے لئے رحمت و رضوان الہی کا طالب ہوں، خدا سے دعا ہے کہ زخمیوں کو جلد سے جلد شفائے عاجلہ عنایت فرمائے۔

دفتر آیت اللہ سیستانی(مد ظلہ)-نجف اشرف

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .