۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
داعش

حوزہ/ داعش نے دعوی کیا ہے کہ "عمر الموحد" اور "سیف اللہ المجاھد" نے کرمان میں خود کش حملے کر کے بیسیوں افراد کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، گروہ داعش نے ایک بیانیہ صادر کر کے اعلان کیا ہے کہ کرمان میں لوگوں پر حملہ داعش نے کیا ہے اور یہ حملہ خودکش تھا۔

داعش نے اپنے بیانیہ میں یہ دعوی بھی کیا ہے کہ یہ خودکش حملہ کرنے والے عمرالموحد اور سیف اللہ المجاھد نامی دو شخص تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کے شہر کرمان میں شہید قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر دو بم دھماکوں میں 103 افراد شہید اور 284 زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں میں سے بھی بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .