۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
احمد رضا رضوی زرارہ

حوزہ/ مجلس علماء ہند شعبہ قم کے صدر نے کہا کہ یہ وہ بزدل ٹولہ ہے جو صرف عورتوں بچوں اور بے گناہوں پر حملہ کرتا ہے ان میں نہ تو قوت و طاقت ہے اور نہ مد مقابل آکر لڑنے کا حوصلہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علماء ہند شعبہ قم کے صدر مولانا احمد رضا رضوی زرارہ نے کرمان میں دہشت گردانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شکست خوردہ دشمن نے ایک بار پھر نہتھے اور بے گناہ عقیدت مندوں پر حملہ کر کے اپنی شکست کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ بزدل ٹولہ ہے جو صرف عورتوں بچوں اور بے گناہوں پر حملہ کرتا ہے ان میں نہ تو قوت و طاقت ہے اور نہ مد مقابل آکر لڑنے کا حوصلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج دشمن نے شھید زندہ کے عقیدت مندوں پر حملہ کر کے یہ بھی ثابت کردیا کہ قاسم سلیمانی آج بھی دشمن کی آنکھ میں چبھتا ہوا کانٹا ہیں ان کے بناے گئے منصوبوں کی بناء پر ہر محاذ پہ شکست پہ شکست کھا رہے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ کہ دشمن نے ان کے مزار پر آنے والے عقیدت مندوں پر حملوں کیا ہے۔

مجلس علماء ہند شعبہ قم کے صدر نے کہا کہ ہم اس دھشت گردانہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے وقت امام حضرت بقیہ اللہ الاعظم ارواحنا فدا اور ان کے نائب برحق مقام معظم رهبری اور شھدا کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوے انکے علو درجات اور زخمیوں کی شفا یابی کیلئے دعا گو ہیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .