جمعہ 5 جنوری 2024 - 22:51
عاشق شہادت شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر بے گناہ عاشقان شہید پر دہشت گرادانہ حملہ دشمن کی بزدلی اور ناکامی کی دلیل

حوزہ/ دشمن سمجھ رہا ہیکہ اس طرح دہشتگردانہ حملوں سے عاشقان شہید کے حوصلہ پست ہو جائیں گے یہ اسکی بھول ہے شہادتوں سے حوصلہ مضبوط ہوتے ہیں مقاومت کا جزبہ بڑھتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا سید علی سجیر رضوی، امام جمعہ حسین آباد، جھارکھنڈ نے کرمان میں دہشت گردانہ حملہ کی شدت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عاشق شہادت شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر ایران کے شہر کرمان میں جمع ہونے والے عاشقان شہید پر دہشت گردانہ حملہ دشمن اور منافقین کی بزدلی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عاشقان قاسم سلیمانی پر دہشت گردانہ حملہ بتاتا ہیکہ دشمن کو جتنا شہید قاسم سلیمانی کی زندگی سے خوف تھا آج بھی اتنا ہی خوف انکی یاد اور انکے عاشقوں سے بھی باقی ہے۔

مزید کہا کہ دشمن سمجھ رہا ہیکہ اس طرح دہشتگردانہ حملوں سے عاشقان شہید کے حوصلہ پست ہو جائیں گے یہ اسکی بھول ہے شہادتوں سے حوصلہ مضبوط ہوتے ہیں مقاومت کا جزبہ بڑھتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ دشمن کے اس طرح کے حملہ اسکی کمزوری اور پریشانی کا ثبوت ہے۔ہم اس سخت مصیبت پر شہداء کے خانوادوں اور ملت ایران بالخصوص رہبر عظیم الشان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

خدا سے دعا ہیکہ بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام جو زخمی ہیں انھیں شفائے کاملہ عطا فرما اور خانوادۂ شہداء کو صبر و حوصلہ کی قوت عنایت فرما ( آمین)

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha