۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
1

حوزہ/ کرمان بم دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک غیر ملکی شہری سعید بامری کی شہادت کے بعد افغان شہداء کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نیشنل مائیگریشن آرگنائزیشن کے تعلقات عامہ نے اعلان کیا: شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر کرمان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے دیگر غیر ملکیوں میں سے ایک سعید بامری کی بھی شہادت واقع ہو گئی ہے جس کے ساتھ ہی اس حادثے میں شہید ہونے والے افغان شہریوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔

6 جنوری تک شہید ہونے والے افغان شہریوں کے نام درج ذیل ہیں:۱_ رضا نورزهی، ۲_ محمد قاسم احمدی ، ۳_ مریم تاجیک، ۴_ محمد متین احمدی، ۵_ محمدتاجیک، ۶_ نازنین فاطمه عزیزی، ۷_ زهرا فیضی، ۸_ نظیفه غفوری، ۹_ نعمت الله آچکزهی، ۱۰_ لطیفه آچکزهی، ۱۱_ معصومه آچکزهی، ۱۲_راز گل علیزهی، ۱۳_ امیر علی بامری، ۱۴_ سعید بامری۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز کرمان میں شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کی چھوتھی برسی کے موقع پر اسرائیل و امریکہ کے اشاروں پر داعش نے دو بم دھماکے کئے جس میں 92 لوگ اب شہید ہو چکے ہیں جب کہ 283 سے بھی زیادہ لوگ زخمی ہوئے جن میں کئی افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .