۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
پاکستان بم دھماکہ

حوزہ/ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک زبردست بم دھماکے میں کم از کم 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں، یہ دھماکہ پاکستان کے نو منتخب صدر آصف علی زرداری کی حلف برداری سے قبل ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک زبردست بم دھماکے میں کم از کم 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں، یہ دھماکہ پاکستان کے نو منتخب صدر آصف علی زرداری کی حلف برداری سے قبل ہوا، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بم دھماکہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں اتوار کو ہوا، ابتدائی معلومات کے مطابق اس بم دھماکے میں کم از کم 2 دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے، اس واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا بھی امکان ہے، یہ دھماکا ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ہفتے کے روز ہونے والے انتخابات میں نواز شریف کی پارٹی (پاکستان مرکزی مسلم لیگ-نون) اور بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی PPP کے مشترکہ صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے کامیابی حاصل کی ہے، وہ آج دوسری بار پاکستان کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔

پاکستان کے نومنتخب صدر زرداری کی حلف برداری سے قبل نامعلوم عناصر نے خیبرپختونخوا میں جان لیوا دھماکہ کر کے اپنے عزائم کا اظہار کر دیا ہے، صوبہ خیبر پختونخواہ کو پاکستان کا سب سے زیادہ شورش زدہ علاقہ کہا جاتا ہے، ابھی چند روز قبل وہاں ایک بم دھماکے میں کئی لوگ جاں بحق ہوئے تھے، تازہ ترین واقعہ نصیر باغ روڈ کی بورڈ بازار میں پیش آیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو خیبر ٹیچنگ اسپتال لایا گیا، ایک اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی اور غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد علاقے میں کھڑی ایک موٹر سائیکل پر نصب کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، تاہم ابھی تک کسی گروپ یا فرد نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .