حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شاہراہ قراقرم میں یشوکھل داس کے مقام پر مسافر بس حادثے اور خضدار قومی شاہراہ پر ہونیوالے ریمورٹ کنٹرول دھماکے پر افسوس کا اظہار اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر خضدار میں قومی شاہراہ سلطان ابراہیم خان روڈ پر ریموٹ کنٹرول دھماکے میں خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل سمیت تین افرادکے جاں بحق ہونے پر بھی گہرے افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزیدکہا: عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
قابل ذکر ہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اس افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے خاندانوں ، بلوچستان کی صحافتی برادری سے افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی ہے۔