۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ /  قائد ملت جعفریہ پاکستان نے پاکستان کے شہر مستونگ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پاکستان کے شہر مستونگ میں ہونے والے دھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا: پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے حملے انتہائی تشویشناک اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالات کو جنم لیتے ہیں۔

علامہ سید ساجد نقوی نے کہا: عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں اور دہشت گردی کا جڑوں سے خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .