حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: ضلع کرم ایک طویل عرصہ سے مصائب و مشکلات کا شکار ہے۔ امدادی قافلے پر ہونیوالا حملہ انتہائی تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا: حملے کے نتیجے میں ہونیوالی سیکورٹی و سویلین افراد کی شہادتوں پر گہر ے رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: اسی طرح بلوچستان،بارکھان کے مقام پربس سے اتار کر 7 مسافروں کی ٹارگٹ کلنگ بھی انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے جاں بحق مسافرو ں کے لواحقین سے بھی گہرے دکھ و ہمدردی کا اظہار کیا۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: ایک عرصہ بعد دوبارہ انتہاءپسندوں و دہشت گردوں کا سر اٹھانا بہت سے سوالات کو جنم دے رہاہے۔ صوبہ بلوچستان و خیبرپختونخواہ خصوصاً سرحدی علاقوں میں عوام کے جان و مال تحفظ کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں۔









آپ کا تبصرہ