۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے پاکستان کے شہر بشام میں ہوئے خودکش حملے میں چینی انجینئرز اور پاکستانی ڈرائیور کے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پاکستان کے شہر بشام میں ہوئے خودکش حملے میں چینی انجینئرز اور پاکستانی ڈرائیور کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے دوست ملک چین سے بھی گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی بشام میں چینی انجینئرز پر خود کش حملے کی شدید مذمت

انہوں نے کہا: پاکستان میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں کا سراٹھانا انتہائی تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ شانگلہ میں بشام کے مقام پر ہونے والے خودکش حملے میں 5 چینی باشندے اور ان کا ڈرائیور ہلاک ہو گئے تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .