۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
علامہ ظفر علی شاہ نقوی

حوزہ/ دفتر کے ڈائریکٹر نے کہا کہ وطن عزیز میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے سب کو مل کر جدوجہد کرنا چاہئے۔انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس دلخراش واقعے کے ذمہ دار اور سہولتکار عناصر کو عبرتناک سزا دے کر امن و امان کو تباہ کرنے کے ذمہ دار مکروہ چہروں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم/ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں سانحہ مسجد پولیس لائن کے لئے ایک تعذیتی اور مزمتی اجلاس دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی میں دفتر کے ڈائریکٹر علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ کے اراکین کے علاوہ علماء و معززین نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی نے پشاور پولیس لائن کی مسجد میں رونما ہونے والے دہشگردانہ حملے اور اس میں بے گناہ نمازیوں کو خاک و خون میں غلطاں کرنے کے واقعے پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے سب کو مل کر جدوجہد کرنا چاہئے۔انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس دلخراش واقعے کے ذمہ دار اور سہولتکار عناصر کو عبرتناک سزا دے کر امن و امان کو تباہ کرنے کے ذمہ دار مکروہ چہروں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔

اجلاس میں اس سانحہ کے شہداء کی بلندی درجات، لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد از جلد شفایابی کی دعا کی گئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .