۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ سید ساجد علی نقوی کی جے یو آئی کے ورکرز کنونشن پر حملے کی شدید مذمت

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے جے یو آئی کے ورکرز کنونشن پر حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے جے یو آئی کے ورکرز کنونشن پر حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا: ملک پاکستان میں دہشت گردی کا پھر سر اٹھانا انتہائی تشویش ناک ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اس ناسور کا جڑوں سے قلع قمع کیا جائے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے گہرے دکھ، ہمدردی و تعزیعت کا اظہار بھی کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .