۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
قائد ملت جعفریہ پاکستان

حوزہ/ دو رکنی وفد نے قومی یکساں نصابِ تعلیم کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے قائد ملت جعفریہ پاکستان کو آگاہ کیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ممتاز عالم دین اور جامعہ اہلبیت اسلام آباد کے پرنسپل علامہ شیخ محمد شفا نجفی اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما سید اظہار بخاری نے تفصیلی ملاقات کی اور قومی یکساں نصابِ تعلیم کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی طرف سے پیش کئے گئے تحفظات و خدشات کی قبولیت و عدم قبولیت کے بارے میں آگاہی دی اور مستقبل کے لائحہِ عمل کے حوالے سے مشاورت کی۔

رپورٹ کے مطابق، قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے وفد کو قومی یکساں نصابِ تعلیم کی بابت قومی موقف اختیار کرنے کے بارے میں رہنمائی کرتے ہوئے مستقبل میں لائحہِ عمل اختیار کرنے کی پالیسی کی طرف متوجہ کیا اور گزشتہ عرصے سے جاری بہترین خدمات پر وفد کی حوصلہ افزائی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .