۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شبیر میثمی

حوزہ / شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی محرم الحرام کمیٹی کے سربراہ علامہ شبیر حسن میثمی، سیکرٹری مرکزی محرم الحرام کمیٹی سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ نے ایامِ عزا کی صورتحال پر قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی محرم الحرام کمیٹی کے سربراہ علامہ شبیر حسن میثمی، سیکرٹری مرکزی محرم الحرام کمیٹی سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ نے ایامِ عزا کی صورتحال پر قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کے بعد کہا کہ یہ جو کہا جا رہا ہے کہ نئی مجالس و جلوس کا انعقاد نہیں کرنے دیا جائے گا؛ یہ عمل عوام کے جائز حقوق کے سامنے رکاوٹیں اور قدغنیں لگانے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا: انسانی آبادی تسلسل کے ساتھ بڑھ رہی ہے، شہر پھیل رہے ہیں ،نئی ہاؤسنگ سکیمیں اور نئی سوسائیٹیاں و کالونیاں معرض وجود میں آرہی ہیں۔ وہاں پر زندگی کے دیگر وسائل کے ساتھ ساتھ ہر مذہب و مسلک کی عبادت گاہیں بھی اسی تیزی سے بن رہی ہیں اور عوام اپنے نظریات کے مطابق عبادات سرانجام دے رہے ہیں بالخصوص ایام عزاءمیں عزاداری جو عوام کا جائز حق ہے، کے سامنے رکاوٹیں اور قدغنیں لگا نا کسی طور پر بھی مناسب نہیں اور نہ ہی یہ عمل قابل قبول ہے ۔

مرکزی محرم الحرام کمیٹی کے سربراہ نے مزید کہا: عوام کو ان کے جائز حقوق کی بجا آوری کیلئے سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جس سے عوام میں بے چینی اوربے یقینی کی صورتحال پید اہو اور عوام کے جائز حقوق کی نفی کسی صورت بھی ملکی داخلی صورتحال کیلئے بہتر نہیں ۔ لہذا اِس صورتحال کا فوری تدارک کیا جانا چاہیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • محمد نذیر منہاس CN 13:14 - 2024/07/18
    0 0
    ان کو اپنی عزاداری کی مجالس اور جلوسوں کا تو بڑا خیال ہے لیکن عوام اور پبلک کے حقوق کا ذرا بھی خیال نہیں۔ یہ جب عزاداری کے نام پر گلیوں شاہراہوں کو سِیل کرتے ہیں تو ان کو پبلک پراپرٹی میں تجاوز کرنے کا حق کس دیا ہے۔ اسلام میں کسی ایسی عبادت کا تصور ملتا ہے؟ 🤔