حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے پاکستان کے شہر پاراچنار کے علاقہ کرم ایجنسی میں تکفیریوں کی جانب سے شیعہ علاقوں پر کئے جانے والے حالیہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا: حکومت اور ذمہ داران کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر پاراچنار میں امن و امان کی صورتحال پر قابو پائیں۔
انہوں نے مزید کہا: حالات و واقعات کے ذمہ داران کا محاسبہ کیا جائے اور ضلع کرم میں امن و امان کی صورت حال کے قیام کے لیے فوری ہائی الرٹ جاری کیا جائے۔