۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت‌ الاسلام مصطفی حلیمی

حوزه/ مرکز تبلیغات اسلامی غدیر پاکستان کے صدر حجت‌ الاسلام غلام مصطفی حلیمی نے پاراچنار میں اساتذہ کی مظلومانہ شہادت پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ کی مظلومانہ شہادت پر حکومت کی خاموشی شرمناک ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز تبلیغات اسلامی غدیر پاکستان کے صدر حجت‌ الاسلام غلام مصطفی حلیمی نے پاراچنار میں اساتذہ کی مظلومانہ شہادت پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ کی مظلومانہ شہادت پر حکومت کی خاموشی شرمناک ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے پاراچنار سیمت پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مؤمنین کو چن چن کر بےدردی سے شہید کیا جارہا ہے لیکن اس پر ریاستی اداروں کی خاموشی زیادہ افسوس ناک اور شرمناک ہے۔

حجت‌ الاسلام غلام مصطفی حلیمی نے ریاستی اداروں بالخصوص صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

مرکز تبلیغات اسلامی غدیر پاکستان کے صدر نے اس عظیم سانحہ میں شہید ہونے والے اساتذہ کے بلندی درجات کی دعا کے ساتھ متاثرہ خاندانوں اور لواحقین سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کو تعزیت پیش کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .