۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جلال حیدر نقوی

حوزہ/ آل انڈیا شیعہ کونسل کے قومی ترجمان مولانا جلال حیدر نقوی نے پاکستان کے پارا چنار میں ۸ شیعہ اساتذہ کے قتل کو شیعہ نسل کشی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آل انڈیا شیعہ کونسل کے قومی ترجمان مولانا جلال حیدر نقوی نے پاکستان کے پارا چنار میں ۸ شیعہ اساتذہ کے قتل کو شیعہ نسل کشی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ شیعوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

مولانا جلال نقوی نے مزید کہا کہ امتحانات میں ڈیوٹی پر مامور اساتذہ کی ٹارگیٹ کلنگ یہ واضح کرتی ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہیں اور انہیں کسی طرح کا کوئی خوف نہیں ہے، مولانا نے مزید کہا کہ پارا چنار میں پہلے بھی نسل کشی کے واقعات پیش آ چکے ہیں ،ایسے واقعات کا بار بار دہرایا جانا حکومت کی ناکامی ہے ۔

مولانا نے کہا کہ پوری دنیا میں شیعہ قوم اپنی امن پسندی کے لیے مشہور ہے اور جس ملک میں بھی آباد ہے وہاں کے لیے پوری وفاداری اور ایمانداری کے ساتھ حب الوطنی کی بے نظیر مثال بن کر رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گردانہ حملے پوری طریقے سے بند ہونا چاہیے اور دہشت گردوں کے خلاف حکومت کو سخت اقدام کرنا چاہیے،اساتذہ کسی بھی سماج کا ایک اہم حصہ ہوتے ہیں اور تعلیم و تعلم کےذریعہ معاشرہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو اسکول میں داخل ہوکر اندھا دھند فایرنگ کرکے قتل کر دینا نہایت افسوس ناک اور قابل مزمت ہے۔

پاراچنار میں پیش آنے والے اس دردناک حادثہ کی شیعہ کونسل کے دیگر ذمہ داران نے بھی مذمت کی ہے جن میں مولانا محمد رضا غروی ,مولانا کرامت حسین جعفری ,مولانا جنان اصغر مولائی , مولانا مرزا عمران علی,مولانا مرزا عرفان علی,مولانا محمد جون,مولانا علی کوثر کیفی , مولانا عازم زیدی ,ساحل نقوی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .