۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
کل پاکستان تقریری مقابلہ

حوزه/ گرینچ یونیورسٹی کے طالبِ علم وقار حیدر زیدی نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان کی قومی اسمبلی کی جانب سے منعقدہ کُل پاکستان تقریری مقابلے میں گرینچ یونیورسٹی اور شہرِ کراچی کی نمائندگی کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گرینچ یونیورسٹی کے طالبِ علم وقار حیدر زیدی نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان کی قومی اسمبلی کی جانب سے منعقدہ کُل پاکستان تقریری مقابلے میں گرینچ یونیورسٹی اور شہرِ کراچی کی نمائندگی کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق، اس مقابلے میں پاکستان بھر کی مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے مقررین نے حصہ لیا اور مقررین نے "میرا آئین میری آزادی کی ضمانت ہے" کے عنوان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق، تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیرِ قانون جناب اعظم نذیر صاحب نے وقار حیدر کو ٹرافی اور نقد انعام سے نوازا۔

اس موقع پر چئیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیٹی ڈاکٹر مختار احمد صاحب بھی موجود تھے، جنہوں نے وقار حیدر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .