۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پیروان ولایت جموں وکشمیر کے سربراہ

حوزه/ پیروان ولایت جموں وکشمیر کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے حالیہ دنوں پاراچنار پاکستان میں دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملت تشیع کی تعلیم وترقی سے بوکھلائے دہشتگردوں کو اب ایک ہی راستہ نظر آرہا ہے کہ اس ملت کو دہشتگردی کے واقعات سے ڈرایا دھمکایا جائے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیروان ولایت جموں وکشمیر کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے حالیہ دنوں پاراچنار پاکستان میں دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملت تشیع کی تعلیم وترقی سے بوکھلائے دہشتگردوں کو اب ایک ہی راستہ نظر آرہا ہے کہ اس ملت کو دہشتگردی کے واقعات سے ڈرایا دھمکایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگرد شام اور عراق کی بدترین شکست شاید بھول گئے ہیں۔ دہشتگرد کو اچھی طرح سے جان لینا چاہیئے کہ یہ ملت امام حسین علیہ السلام کی ملت ہے جنہیں شہادت میراث میں ملی ہے اور یہ ملت سرجھکانے کے بجائے چٹان کی مانند ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہے۔

مولانا سبط محمد شبیر قمی نے کہا کہ پاراچنار ایک عرصہ سے خاک و خون میں غلطاں ہورہا ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ مسلمانوں کے ٹھیکہ دار خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی رواداری آپسی بھائی چارہ اور اتحاد و اتفاق کو ٹھیس پہنچانے کے لئے دہشتگردوں کو ڈالروں میں ِخریدا جارہا ہے لیکن تشویشناک بات یہ ہے کہ حکومت دہشتگردی کو قابو کرنے اور ان کی سازشوں کو بے نقاب کرنے میں تاحال ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

آخر میں مولانا سبط محمد نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ پارچنار سمیت تمام پاکستانی شیعوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں اور سازشی و شر پسند عناصر کو جلد از جلد بے نقاب کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .