۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
Picsart_23-05-06_08-58-46-028.jpg

حوزہ/ ادارہ انجمن صاحب الزمان عج پاکستان میں آئے روز ہورہے شیعہ نسل کشی کی مذمت کرتی ہے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے ذمہ داران سے سوال کرتے ہیں کہ وہ حکومت پاکستان پر شیعوں کی تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے دباؤ ڈالنے میں کیوں ناکام ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ادارہ انجمن صاحب الزمان (عج) کرگل پاکستان میں شیعہ نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک پاکستان ایک بار پھر 8 شیعہ اساتذہ برادری کے خون سے رنگین،یہ کون سا ملک ہے جہاں قوم کے معماروں کو بھی ان کے مذہب کی بنیاد پر موت کے گھاٹ اتارنے سے دریغ نہیں کیا جاتا ہے کیا انسانیت نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہ گئی ہے ۔

ادارہ انجمن صاحب الزمان عج پاکستان میں آئے روز ہورہے شیعہ نسل کشی کی مذمت کرتی ہے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے ذمہ داران سے سوال کرتے ہیں کہ وہ حکومت پاکستان پر شیعوں کی تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے دباؤ ڈالنے میں کیوں ناکام ہیں۔

ہم اس موقع پر اس سفاکیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستانی خاموش تماش بین حکومت کے خلاف اپنی احتجاج درج کرتے ہیں۔

آخر میں اس سفاکیت میں شھید ہوئے اساتذہ برادران کے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کےلئے صبر جمیل و اجر جزیل عطا فرمانے کےلئے دعا گو ہیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .