۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
حجت الاسلام والمسلمین محسن حیدری - عضو مجلس خبرگان رهبری

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کا مقدس نظام ایک ایسا نظام ہے جس نے پوری دنیا پر اپنے اثرات مرتب کئے، شیعیت کی تاریخ میں کسی بھی نظام اور حکومت نے مذہب اہل بیت (ع) کی اتنی خدمت نہیں کی جتنا اسلامی جمہوریہ ایران نے کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ اہواز میں شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام کے سلسلے میں منعقد مجلس عزا میں مجلس خبرگان رہبری میں اہواز کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین محسن حیدری، شہدا کے اہل خانہ اور آئل کمپنی کے ملازمین نے شرکت کی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حیدری نے سب سے پہلے ان خدمات کو بیان کیا جو امام جعفر صادق علیہ السلام نے اسلام اور مذہب تشیع کے لیے انجام دیں، اور پھر اسلام اور مذہب اہل بیت علیہم السلام کو پھیلانے میں شیعہ حکومتوں کے اثر و رسوخ کی طرف اشارہ کیااور کہا:اسلامی جمہوریہ ایران سے پہلے شیعہ حکومتیں زیادہ تر کسی ایک خاص علاقے تک محدود تھیں، لیکن اسلامی جمہوریہ ایران کا مقدس نظام ایک ایسا نظام ہے جس نے پوری دنیا پر اپنے اثرات مرتب کئے، شیعیت کی تاریخ میں کسی بھی نظام اور حکومت نے مذہب اہل بیت (ع) کی اتنی خدمت نہیں کی جتنا اسلامی جمہوریہ ایران نے کی ہے۔

انہوں نے پوری دنیا پر انقلاب اسلامی ایران کے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی اور مزاحمتی تحریک ہی سوویت یونین کے برباد ہونے کی بنیاد بنی، اسرائیل کہ جس نے تمام اسلامی اور عرب ممالک کی خاک پر اپنے پنجے گاڑ رکھے تھے اور نیل سے فرات تک کا خواب اپنے سر پہ سجائے ہوئے تھا، آج اس نے خوف کے مارے اپنی بستیوں اور فلسطینی علاقوں کے درمیان دیوار کھڑی کر دی ہے، اسلامی جمہوریہ کے علاوہ کس نے مزاحمتی تحریک کو تقویت بخشی اور عوام کو ہمت دلائی کہ اسرائیل کے خلاف اٹھ ھڑے ہوں؟

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .