۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
حاج ابوالقاسمی

حوزہ/ انہوں نے کہا: آج سبھی لوگ اس حقیقت کو سمجھ چکے ہیں کہ مذہب ہی انسانی معاشرے کو فائدہ پہنچا سکتا ہے، البتہ ہر مذہب نہیں، بلکہ وہ مذہب جس کے علمبردار اہل بیت معصومین علیہم السلام ہیں، وہ مذہب جس نے ہمارے شیعہ نظام سے جنم لیا، یہی وجہ ہے کہ آج پوری دنیا کی امیدیں اسلامی اور شیعہ ملک’ایران‘ سے وابستہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس خبرگان کے رکن حجۃ الاسلام والمسلمین محمد ابوالقاسمی نے پیر کے روز تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسزمیں"دین، صحت اور انسانی امداد" کے متعلق منعقد ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : مغربی تہذیب منہدم ہو رہی ہے،اگر امام خمینی (رح) نے اک زمانے میں کہا تھا کہ کمیونزم کی ہڈیاں ٹوٹنے کی آواز سنائی دے رہی ہے، تو آج ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ لبرل ازم کی ہڈیاں ٹوٹنے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، آج دنیا کے تمام لوگ اس حقیقت پر کو مان چکے ہیں کہ دنیا میں اس وقت ایک ظالمانہ اور مادیت پرستی کا نظام ہے لہذا دنیا کو ایک نئے منصوبے کی ضرورت ہے۔

جو لوگ کسی زمانے میں مذہبی تہذیب پر شک کرتے تھے اور مذہب اور مذہبی لوگوں کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی کوشش کرتے تھے، آج وہی لوگ اس حقیقت کو سمجھ چکے ہیں کہ مذہب ہی انسانی معاشرے کو فائدہ پہنچا سکتا ہے، البتہ ہر مذہب نہیں، بلکہ وہ مذہب جس کے علمبردار اہل بیت معصومین علیہم السلام ہیں، وہ مذہب جس نے ہمارے شیعہ نظام سے جنم لیا، یہی وجہ ہے کہ آج پوری دنیا کی امیدیں اسلامی اور شیعہ ملک’ایران‘ سے وابستہ ہیں۔

حکومت اور علمائے کرام کے مواصلاتی مرکز کے سربراہ نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے خلاف میزائل اور ڈرون حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران نے غاصب اسرائیل کو جو تھپڑ رسید کیا ہے اس کا پوری دنیا پر زبردست اثر ہوا، میں اس وقت اٹلی اور پھر جرمنی میں تھا، ان ممالک کے شہریوں کے ساتھ میں نے قریب سے بات چیت کی، سب اس حملے سے خوش تھے، سوائے ان لوگوں کے جو مادی تہذیب کے نظام پر منحصر تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .