۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت‌الاسلام‌والمسلمین محمد محمدی گلپایگان

حوزہ / رہبر معظم کے دفتر کے سربراہ نے غزہ کے مسلمان عوام کی مقاومت اور استقامت کی تعریف کرتے ہوئے کہا: آج صیہونی حکومت کو رہبر معظم کے ایک اشارے پر سبق سکھا دیا گیا۔ جنہوں نے عید الفطر کے خطبہ میں فرمایا تھا کہ "جن لوگوں نے ہمارے قونصل خانے پر حملہ کیا ہے، انہوں نے بہت بڑی غلطی کی ہے اور اسرائیل کو اس کی سزا ملنی چاہئے۔"

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، رہبر معظم کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محمد محمدی گلپائیگانی نے حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں منعقدہ عشرہ کرامت کی تقریبات کی افتتاحی تقریب میں خطاب کے دوران زائرین اور خادمین حضرت کریمہ اہل بیت (س) کو رہبر معظم کا سلام پیش کرتے ہوئے کہا: حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا صرف قم کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے ایران کے لیے اعزاز اور باعثِ افتخار ہیں۔

رہبر معظم کے ایک اشارے پر ظالم صیہونیوں کو سبق سکھا دیا گیا

انہوں نے کہا: اہل بیت علیہم السلام کی محبت ان کے چاہنے والے کے دلوں سے کبھی بھی خارج نہیں ہو سکتی۔

حجت الاسلام گلپائیگانی نے کہا: حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے شام کے دربار میں یزید کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ "اپنی پوری کوشش کرو اور جو کچھ تمہارے بس میں ہے، کر لو لیکن خدا کی قسم! تم لوگوں کے دلوں سے ہم اہل بیت (ع) کی محبت کو ختم نہیں کر سکتے"۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت امام سجاد علیہ السلام نے بھی دمشق کی جامع مسجد میں ایک کثیر مجمع کی موجودگی میں فرمایا: "خدا نے ہم اہل بیت (ع) کی محبت لوگوں کے دلوں میں ڈال دی ہے"۔

رہبر معظم کے دفتر کے سربراہ نے غزہ اور فلسطین کی موجودہ صورتحال کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: آج غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جو شیطانی سیاست کا کھیل کھیلا جا رہا ہے اسے رہبر معظم انقلاب "پاگل کتے" کا عنوان دیتے ہیں کہ جس کے شیطانی کھیل نے 5 ہزار بے گناہ معصوم بچوں کا قتل کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: صیہونی حکومت کو رہبر معظم کے ایک اشارے پر سبق سکھا دیا گیا۔ جنہوں نے عید الفطر کے خطبہ میں فرمایا تھا کہ "جن لوگوں نے ہمارے قونصل خانے پر حملہ کیا ہے، انہوں نے بہت بڑی غلطی کی ہے اور اسرائیل کو اس کی سزا ملنی چاہئے۔ "ان شاءاللہ وہ دن دور نہیں جب اسرائیل مجاہدین فی سبیل اللہ کے ہاتھوں اس دنیا کے صفحۂ ہستی سے ہی مٹ جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .