۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ چیئرمین مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سیو غزہ مہم کے زیر اہتمام ڈی چوک اسلام آباد پر دیئے گئے دھرنے میں شرکت اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل غزہ کے صبر، استقامت اور بہادری کی وجہ سے دنیا دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے، ایک وہ جو غزہ کے ساتھ ہیں اور دوسرے وقت کے نمرود و فرعون اور ظالم صہیونی ریاست اسرائیل کے ساتھ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سیو غزہ مہم کے زیر اہتمام ڈی چوک اسلام آباد پر دیئے گئے دھرنے میں شرکت اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل غزہ کے صبر، استقامت اور بہادری کی وجہ سے دنیا دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے، ایک وہ جو غزہ کے ساتھ ہیں اور دوسرے وقت کے نمرود و فرعون، ظالم اور غاصب اسرائیل کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل غزہ کے صبر، استقامت اور بہادری کی وجہ سے دنیا دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے، ایک وہ جو غزہ کے ساتھ ہیں اور دوسرے وقت کے نمرود و فرعون، ظالم اور غاصب اسرائیل کے ساتھ ہیں، نہتے غزہ کے شہریوں نے 7 ماہ میں کبھی سفید پرچم نہیں اٹھایا، فلسطین کا مسئلہ عالمگیر حیثیت اختیار کر چکا ہے، اسرائیل شکست خوردہ ہے، اس کے بنیادی اہداف بھی 7 ماہ کی جنگ میں حاصل نہیں ہوسکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ڈی چوک میں دھرنا دینے والے نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، سینیٹر ریٹائرڈ مشتاق احمد خان، ان کی اہلیہ اور سیو غزہ مہم کی قائد حمیرہ مشتاق جس مشن پر ہیں وہ مشن قرآن مجید نے ہمیں سکھایا ہے، مظلوم کیلئے آواز اٹھانا اللہ پاک کے ہاں محبوب ترین عمل ہے، اس پاکیزہ و قرآنی عمل کو انجام دینے والے کلام خدا کی تعلیمات پر عمل پیرا ہیں، آئندہ جمعہ کی شب ڈی چوک پر سیو غزہ مہم کے دھرنے میں اہل پاکستان بھرپور شرکت کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .