حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاک فوج کے ترجمان نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک نے اپنی فوجی چھاؤنیاں امریکہ کو نہیں دی ہیں۔
میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ اسلام آباد نے اپنی دو فوجی چھاؤنیاں امریکہ کے حوالے کر دی ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی فوجی چھاؤنیاں کسی کے حوالے نہیں کرے گا۔
احمد شریف چوہدری نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا پاکستان نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی فوجی چھاؤنیاں امریکہ کے حوالے کر دی ہیں، کہا کہ یہ دعویٰ محض پروپیگنڈا ہے۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر یہ بات سامنے آئی تھی کہ واشنگٹن نے اسلام آباد سے مطالبہ کیا تھا کہ اسے ایران، افغانستان اور چین پر نظر رکھنے کے لیے وہاں دو فوجی اڈوں کی ضرورت ہے۔