۲۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۰ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 18, 2024
آئی ایس او لاہور

حوزہ/ پنجاب یونیورسٹی لاہور میں آئی ایس او شہید مطہری یونٹ کی جانب سے فلسطین اور کولمبیا یونیورسٹی کے طلباء سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جس میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پنجاب یونیورسٹی لاہور میں آئی ایس او شہید مطہری یونٹ کی جانب سے فلسطین اور کولمبیا یونیورسٹی کے طلباء سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جس میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کولمبیا یونیورسٹی کے طلباء نے مغرب کے بدنما چہرے کو بے نقاب کردیا: حیدر ثقفی

حیدر ثقفی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے غیور طلبہ و طالبات کو ظلم کیخلاف نکلنے پر خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ کولمبیا یونیورسٹی کے طلباء نے مغرب کے بدنما چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے، انسانی حقوق کا نام نہاد علمبردار امریکہ اور اس کے حواریوں کی اصلیت سامنے آچکی ہے۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ پلے کارڈز پر فلسطینیوں کے حق اور غاصب اسرائیل کیخلاف نعرے درج تھے۔

ریلی کی قیادت مرکزی نمائندہ حیدر ثقفی کر رہے تھے اور ان کا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلسطین کے مظلوم مسلمان مسلسل غاصب اسرائیلی عتاب کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم پوری ملت اپنے فلسطینی بھائیوں کیساتھ ہیں۔

برادر حیدر ثقفی نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، جس کی بقاء کیلئے امریکہ اور اس کے اتحادی مسلسل کوششیں کر رہے ہیں، مگر اب فلسطین کی آزادی کا سورج بہت جلد، بلکہ چند دنوں میں ہی طلوع ہونے والا ہے، بہت جلد فلسطینی آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے اور ہم بیت المقدس میں جلد ہی نماز ادا کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .