۲۷ مهر ۱۴۰۳ |۱۴ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 18, 2024
پنجاب یونیورسٹی

حوزہ/ غزہ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو واحد اور حقیقی حل ریاست فلسطین کا قیام ہے، دو ریاستی حل کو تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے، اسرائیل کا قبضہ ناجائز ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمیعت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے پنجاب یونیورسٹی میں غزہ مارچ کا اہتمام کیا گیا، مارچ میں پلے کارڈز اور جھنڈے تھامے ہزاروں طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جو اسلامک سنٹر سے براستہ ہیلے کالج، لا کالج، کیمیکل ڈیپارٹمنٹ سے ہوتا ہوا فیصل آڈیٹوریم پر اختتام پذیر ہوا۔

اختتامی جگہ پر اسلامی جمیعت طلبہ کی جانب سے پچھلے چند دنوں سے خیمہ بستیاں قائم کی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی دیواروں پر فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مختلف پینٹنگ بھی کی گئی۔

پروگرام کے آخر میں ناظم اعلیٰ پاکستان حسن بلال ہاشمی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی اظہر اقبال، ناظم جامعہ انعام الرحمن گجر، ناظم پنجاب جنوبی ابوذرغفاری اور سیکرٹری اسلامی جمیعت طلبہ جامعہ پنجاب صہیب عامر فخری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو واحد اور حقیقی حل ریاست فلسطین کا قیام ہے، دو ریاستی حل کو تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے، اسرائیل کا قبضہ ناجائز ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .