۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزہ/ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں ایک وفد نے قونصل خانہ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ پہنچ کر کونسلر جنرل جناب مہدی شائقی سے ملاقات اور شہید آقا سید حسن نصر اللہ اور کمانڈر شہید عباس نیلفروشان کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں ایک وفد نے قونصل خانہ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ پہنچ کر کونسلر جنرل جناب مہدی شائقی سے ملاقات اور شہید آقا سید حسن نصر اللہ اور کمانڈر شہید عباس نیلفروشان کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے غاصب اسرائیل کے خلاف حملہ کر کے مظلوم فلسطینیوں کے خون کا انتقام لیا، نائب امیر جماعت اہل حدیث

اس موقع پر جماعت اہل حدیث بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا سید عتیق الرحمٰن، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی اور جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما سید فیروز شاہ جیلانی و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے بہادر قائد شہید سید حسن نصر اللہ، عالم اسلام کے بہادر اور نڈر لیڈر تھے، وہ مقاومتی محاذ کے ترجمان اور رہبر مسلمین کے توانا بازو تھے۔ آپ نے اسرائیل غاصب کے خلاف طویل جنگ لڑی اور لبنان کا مقبوضہ علاقہ اسرائیلی افواج سے لڑ کر خالی کروایا، آپ اسرائیل اور شیطانی قوتوں کے لئے خوف کی علامت تھے، جبکہ فلسطین اور لبنان کی مظلوم عوام کے لئے امید کی کرن تھے، آپ نے جس تحریک کا آغاز کیا وہ اسرائیل کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مظلوم فلسطینیوں اور لبنانیوں کی حمایت میں اپنے بہادر کمانڈر شہید عباس نیلفروشان سمیت عظیم لوگوں کی قربانیاں پیش کی ہیں، ہم تحریکِ آزادی فلسطین کے تمام شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

جماعت اہل حدیث بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا سید عتیق الرحمٰن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید حسن نصر اللہ عالم اسلام کے عظیم مجاہد اور اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے، اسلامی جمہوریہ ایران نے غاصب اسرائیل کے خلاف حملہ کر کے مظلوم فلسطینیوں کے خون کا انتقام لیا ہے، جس پر ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اور ملت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ سہیل اکبر شیرازی اور مولانا سید عتیق الرحمٰن نے شہید سید حسن نصر اللہ کے لیے تاثرات بک میں اپنے خیالات قلم بند کرتے ہوئے لشکر اسلام کے علمبردار سید مقاومت، شہید سید حسن نصر اللہ کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے غاصب اسرائیل کے خلاف حملہ کر کے مظلوم فلسطینیوں کے خون کا انتقام لیا، نائب امیر جماعت اہل حدیث

اسلامی جمہوریہ ایران نے غاصب اسرائیل کے خلاف حملہ کر کے مظلوم فلسطینیوں کے خون کا انتقام لیا، نائب امیر جماعت اہل حدیث

اسلامی جمہوریہ ایران نے غاصب اسرائیل کے خلاف حملہ کر کے مظلوم فلسطینیوں کے خون کا انتقام لیا، نائب امیر جماعت اہل حدیث

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .