حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، متحدہ وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فلسطین پر منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں اپنے خطاب کہا: فلسطین کا دفاع ہم پر واجب ہے، دو ریاستی حل کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا: نہر سے لے کر بحر تک فلسطين فلسطینیوں کا ہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا: دو ریاستی حل کا بیانیہ قائداعظم محمد علی جناح کے نظریے کے خلاف ہے۔
انہوں نے مزید کہا: قرآن کریم کے احکامات کے مطابق ہم کفار کے کسی بھی تسلط کو تسلیم نہیں کریں گے اور اپنے خون کے آخری قطرے تک مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دیں گے۔
آپ کا تبصرہ