۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
خانۂ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی

حوزہ/خانۂ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی کی جانب سے دوسرا آل پاکستان کتب مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خانۂ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی کی جانب سے دوسرا آل پاکستان کتب مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے، خواہشمند حضرات اپنے علمی آثار، کتابیں خانۂ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی پاکستان کے ایڈریس پر ارسال کر سکتے ہیں۔

موضوعات:

- اسلام شناسی: قرآنیات، علم حدیث، تاریخ اسلام، علم کلام، فلسفہ اسلامی، اسلامی تہذیب و تمدن، اور دیگر اسلامی موضوعات

- ایران شناسی: تاریخ ایران، انقلابِ اسلامی ایران، سفرنامے

- ادبیات زبان فارسی: زبان و ادب فارسی، تاریخ ادبیات ایران

شرائط و ضوابط:

- کتابیں یکم جنوری 2020 سے 15 اکتوبر 2024 کے دوران لکھی اور شائع کی گئی ہوں۔

- 2022 میں خانہ فرہنگ کے زیر اہتمام منعقدہ مقابلے میں انعام یافتہ نہ ہوں۔

- ہر مصنف، مولف، مترجم، یا ناشر کی جانب سے کتاب بھیجی جائے گی، منتخب ہونے کی صورت میں انعام ارسال کرنے والے کو دیا جائے گا۔

- کتب جامع، تحقیق پر مبنی، اور اصل ماخذ سے مزین ہونی چاہئیں۔

- فرقہ واریت سے پاک، اور مذہبی اقدار کی توہین پر مبنی نہ ہوں۔

- ہر کتاب کے تین نسخے ارسال کیے جائیں۔

- جج صاحبان کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

ہر موضوع کی بہترین کتاب کو نقد انعام دیا جائے گا۔

کتابیں ارسال کریں:

خانۂ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی

4, B, Bleack House Road Near Clifton Bridge, Karachi

Ph: 021-35678163/4

آخری تاریخ: 25 اکتوبر 2024

شرکت کریں اور اپنی تخلیقات کا حصہ بنائیں!

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .