۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
عالمی یوم طوفان الاقصی پر پاکستان بھر میں ریلیاں اور اجتماعات

حوزہ/ لاہور میں ریلی سے خطاب میں ٹی بی یو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امام خمینیؒ کا قدس کے محور پر مبنی بین الاقوامی ہم آہنگی اور مزاحمت کا تصور حقیقت بن چکا ہے، مزاحمت سے پہچنے والی ہر کاری ضرب، شیطان بزرگ امریکہ کے وجود پر لگ رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تحریک بیداری امت مصطفی کی جانب سے عالمی یوم طوفان الاقصی کے موقع پر ملک بھر میں ریلیاں اور اجتماعات منعقد کیے گئے۔ لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت، بلتستان، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، لاڑکانہ اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

لاہور میں یکجہتی غزہ و لبنان مارچ مسلم ٹاؤن موڑ سے بھیکے وال موڑ تک ہوا جس میں مرد و خواتین، بچے، علماء کرام، مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔

تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ حماس کے "آپریشن طوفان الاقصیٰ" نے انٹیلی جنس اور عسکری شعبے میں برتری کی دعویدار ناجائز صہیونی ریاست کی ناک خاک میں رگڑ دی ہے اور ایک سال گزرنے کے باوجود بھی وہ امریکا کی جانب سے فراہم کردہ تمام تر فوجی، مالی و سیاسی حمایت اور بدترین جنگی جرائم کے باوجود اپنا اعلان کردہ ایک بھی ہدف حاصل نہیں کر سکی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .