۲۷ مهر ۱۴۰۳ |۱۴ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 18, 2024
پاراچنار، آئی ایس او کے زیر اہتمام "محبین مہارتی پروگرام و ختم القرآن" کا انعقاد

حوزہ/ پروگرام میں علامہ باقر حیدری اور علامہ نور حسین نجفی نے قرآن مجید کی فضلیت پر گفتگو کی، جس میں کثیر تعداد میں سینئر احباب، یونٹ کے اراکین، مومنین اور محبین نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام ابوالفضل یونٹ پاراچنار نے امامیہ کالونی امام بارگاہ میں ایک اعظیم الشان "محبین مہارتی پروگرام و ختم القرآن" کا انعقاد کیا، جس میں مختلف محب یونٹس کے درمیان تلاوت، نعت، سکیچنگ اور تقریری مقابلہ جات ہوئے۔

اس موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے والے محبین میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ ابوالفضل قرآن سنٹر میں 10 محبین کے ختم القرآن کے موقع پر ان کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا گیا۔

پروگرام میں علامہ باقر حیدری اور علامہ نور حسین نجفی نے قرآن مجید کی فضلیت پر گفتگو کی، جس میں کثیر تعداد میں سینئر احباب، یونٹ کے اراکین، مومنین اور محبین نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .