۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
آئی ایس او پاکستان

حوزہ/آئی ایس او پاکستان کا 53واں مرکزی کنونشن، جامعہ امام صادق اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا، سید فخر نقوی تنظیم کے نئے مرکزی صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 53واں مرکزی کنونشن، جامعہ امام صادق اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا، سید فخر نقوی تنظیم کے نئے مرکزی صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

برادر سید فخر نقوی آئی ایس او پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب

رپورٹ کے مطابق، سالانہ کنونشن 18 اکتوبر کو اسکاؤٹ سلامی سے شروع ہوا تھا، جس کے بعد شب شہداء منائی گئی۔

کنونشن کے اگلے روز تعلیم و تربیت کے عنوان سے تقریب منعقد ہوئی۔

آج ”فلسطین مرکز حریت کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا، جس سے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر مولانا سراج الحق نے خطاب کیا۔

برادر سید فخر نقوی آئی ایس او پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب

فلسطین مرکز حریت کانفرنس سے آیت اللہ غلام عباس رئیسی اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نیز خطاب کیا۔

آئی ایس او پاکستان کی مرکزی نظارت کمیٹی کے رکن علامہ شبیر بخاری نے نو منتخب مرکزی صدر کا اعلان کیا۔

نئے میر کارواں کا اعلان ہوتے ہی پنڈال امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

آئی ایس او کی مجلسِ نظارت کے رکن آیت اللہ غلام عباس رئیسی نے نئے مرکزی صدر سے حلف لیا۔

برادر سید فخر نقوی آئی ایس او پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب

اس موقع پر نو منتخب مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ وہ تنظیم کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کے کارکنوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

آئی ایس او کے نو منتخب مرکزی صدر نے آئندہ تنظیمی سال کو ”تعمیر وطن” کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا۔

بعداز آں آئی ایس او کے سالانہ کنونشن میں ملک بھر سے شریک شرکاء نے استحکام پاکستان ریلی نکالی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .