۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
جے ایس او پاکستان

حوزہ/مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر محمد اکبر نے متحدہ طلباء محاذ میں موجود طلباء جماعتوں کے قائدین کے ہمراہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان صاحب سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر محمد اکبر نے متحدہ طلباء محاذ میں موجود طلباء جماعتوں کے قائدین کے ہمراہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان صاحب سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی ہے۔

پنجاب کالج کیس اور طلباء کی ناجائز نظر بندی سمیت دیگر مسائل پر گورنر پنجاب کو آگاہی

ملاقات میں متحدہ طلباء محاذ میں موجود تمام طلباء جماعتوں کے ذمہ داران نے طلباء کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا، جن میں طلباء یونین کی بحالی، نصاب تعلیم، فیسوں میں ناجائز اِضافہ، تعلیمی اداروں میں تربیتی پروگرامات، معیاری تعلیم، پنجاب کالج کیس اور طالب کو ناجائز نظر بند کرنا و دیگر ایشو پر گونر پنجاب محترم سردار سلیم حیدر خان کو آگاہ کیا۔

پنجاب کالج کیس اور طلباء کی ناجائز نظر بندی سمیت دیگر مسائل پر گورنر پنجاب کو آگاہی

آخر میں گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم طلباء یونین کی بحالی کے لیے پُرعزم ہیں اور پنجاب کالج واقعے کی میرٹ پر تحقیات ہونی چاہئیں۔

انہون نے یقین دہانی کرائی وہ طلباء کے ساتھ ہیں اور ان کے مسائل حل کروانے کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

پنجاب کالج کیس اور طلباء کی ناجائز نظر بندی سمیت دیگر مسائل پر گورنر پنجاب کو آگاہی

ملاقات میں متحدہ طلباء محاذ میں موجود، تمام سیاسی اور مذہبی طلباء جماعتوں کے مرکزی صدور و ذمہ داران موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .