۳ آبان ۱۴۰۳ |۲۰ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 24, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ضلع کرم سے ایک اعلٰی سطحی قبائلی مشیران کے وفد نے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور کرم ایجنسی کی خراب صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ضلع کرم سے ایک اعلٰی سطحی قبائلی مشیران کے وفد نے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور کرم ایجنسی کی خراب صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

کرم ایجنسی سے اعلیٰ سطحی وفد کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات

وفد میں ریٹائرڈ آئی جی سید ارشاد حسین، سابقہ سینیٹر سجاد حسین، سید اقبال میاں، معروف قبائلی مشیر سید ولی میاں، قبائلی مشیر سید محمد، ڈاکٹر منیر بنگش، تحصیل چئیرمین آغائے مزمل حسین فصیح اور ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخواہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی شامل تھے۔

وفد نے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو کرم کی حالیہ سنگین صورتحال سے آگاہ کیا اور دہشتگردی کے تازہ واقعات کے بعد پیدا ہونے والی گھمبیر صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، ٹل پارہ چنار مرکزی شاہراہ سمیت تمام سڑکوں کی بندش سے اشیائے خورد نوش، ادویات اور پیٹرول و ڈیزل کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور ایک انسانی المیہ جنم لے رہا ہے جس پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ضلع کرم کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے سینیٹ آف پاکستان میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کیا جا چکا ہے اور ایوان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ضلع کرم کے افسوسناک واقعات سمیت، ٹل پارہ چنار مرکزی شاہراہ کی بندش سے متعلق جواب طلب کیا گیا ہے، وفد نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ضلع کرم کے عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .