۴ آبان ۱۴۰۳ |۲۱ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 25, 2024
پاکستان میں قرآن پاک کی بے حرمتی،لوگوں کا پولیس تھانے کا گھیراؤ

حوزہ/پاکستان کے صوبہ پنجاب میں اس صوبے کی پولیس نے بروقت کارروائی کر کے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق نقل کیا ہے کہ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، میانوالی تھانہ مکڑوال کے پہاڑی علاقہ ملا خیل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی، تاہم ڈی پی او میانوالی کی قیادت میں سی ٹی ڈی پولیس اور ایلیٹ کی نفری نے آپریشن کیا، پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 10دہشتگرد ہلاک ہو گئے، جبکہ ڈی پی او میانوالی سمیت تمام افسران و جوان محفوظ رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر ڈی پی او میانوالی اور پولیس ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے اور دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگرد پنجاب میں بڑے پیمانے پر تخریب کاری کی منصوبہ بندی بنا چکے تھے، سی ٹی ڈی کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .