۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی

حوزہ/ سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا: ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے تمام مکاتب فکر کا ایک ساتھ مل بیٹھنا عالمی شیطانی قوتوں کو ایک بہت بڑا پیغام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے منصورہ، لاہور میں منعقدہ اجلاس مجلس قائدین (سپریم کونسل) ملی یکجہتی کونسل پاکستان میں موجودہ عالمی و ملکی اتحاد و وحدت کے حوالے سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا: ملک اس وقت جن حالات و مشکلات میں ہے اس کا بہترین حل باہمی اتحاد و وحدت میں ہے۔

ہم مظلوم کے حامی تھے، ہیں اور رہیں گے

انہوں نے کہا: خلوص کے ساتھ تمام مکاتب فکر کا ایک ساتھ مل بیٹھنا عالمی شیطانی قوتوں کو ایک بہت بڑا پیغام دیتا ہے۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: ہم مظلوم کے حامی تھے، ہیں اور رہیں گے اور اسی طرح ظالم کے خلاف تھے، ہیں اور رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا: ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے تمام مکاتب فکر کی ایک مشترکہ جماعت ہے۔ اس کے قیام میں ہمارے بزرگان بالخصوص قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی انتھک محنت اور جدوجہد شامل ہے۔ ان شاء اللہ اس سلسلے کو اسی جذبے سے قائم رکھا جائے گا، صدر اجلاس و دیگر میزبان احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ہم مظلوم کے حامی تھے، ہیں اور رہیں گے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .