۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی/ حمایت مظلومین احتجاجی ریلی

حوزہ / سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے لاہور میں حمایت مظلومین ریلی میں شرکت کی اور خصوصی خطاب بھی کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی کی قیادت میں شیعہ علماء کونسل پاکستان لاہور ڈویژن کی جانب سے جامعۃ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور سے ایک پر امن "حمایت مظلومین احتجاجی ریلی" نکالی گئی۔

اس ریلی میں وفاق المدارس کے سیکرٹری علامہ افضل حیدری و دیگر تنظیمی احباب اور علماء کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

فتح ہمیشہ اللہ والوں کی ہوتی ہے / حمایت مظلومین احتجاجی ریلی سے خطاب

سیکرٹری جنرل نے ریلی سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا: اس وقت دنیا جس صورتحال سے دوچار ہے، اس کی وجہ صیہونی ریاست ہے، اس ریاست اور قبضہ گروپ نے تمام دنیا کے انسانوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیلی ہے۔ جس کے انتقام کا آغاز ہو چکا ہے۔

سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا: فتح ہمیشہ اللہ والوں کی ہوتی ہے۔ انشاءاللہ ہم سب مل کر اپنی حمایت کو جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا:اب الحمد للہ تمام مکاتب فکر یک آواز ہیں اور یقین رکھیں کہ یہ آواز ہی دشمن کے ایوانوں پر لرزہ طاری کرتی ہے۔

فتح ہمیشہ اللہ والوں کی ہوتی ہے / حمایت مظلومین احتجاجی ریلی سے خطاب

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .