۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
کارگل

حوزہ/ مکتب صاحب الزمان عجل ٹرسپون کارگل کے اساتذہ اور طلباء کی جانب سے سید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی مناسبت سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا اور کینڈل مارچ بھی کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مکتب صاحب الزمان عجل ٹرسپون کارگل کے اساتذہ اور طلباء کی جانب سے سید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی مناسبت سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا اور کینڈل مارچ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر مولانا افتخار حسین انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "اے اسرائیل خبیث، اے امریکا خبیث! ایک حسن نصر اللہ کو شہید کرنے سے قوم کو اور زیادہ زندہ کر دیا ہے۔ تم نے ہزاروں نصر اللہ جیسے جوانوں کو پروان چڑھایا ہے۔ لہذا آج دنیا کے ہر کونے میں 'لبیک یا نصر اللہ' کی آواز گونج رہی ہے۔ ہم مرتے دم تک حسن نصر اللہ کے ہدف اور مقصد کو زندہ رکھیں گے۔"

ریلی کے دوران شرکاء نے 'لبیک یا نصر اللہ' اور 'نصر اللہ کے فرمان پر جاں بھی قربان' کے نعرے لگائے۔ مارچ کا اختتام مکتب پر کینڈل مارچ کے ساتھ کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .